Beef Haleem Recipe In Urdu - Recipe No. 6653

بیف حلیم بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6653

Beef Haleem Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گائے کا بغیر ہڈی کا گوشت ایک کلو
2 حلیم کے گیہوں ڈیڑھ پیالی
3 دھلی ہوئی مونگ کی دال آدھی پیالی
4 مسور کی دال آدھی پیالی
5 دال چنا تین چوتھائی پیالی
6 ماش کی دال آدھی پیالی
7 جو آدھی پیالی
8 چاول آدھی پیالی
9 نمک حسب ذائقہ
10 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
11 پیاز دو سے تین عدد درمیانی
12 دہی ایک پیالی
13 پسی لال مرچ دو کھانے کے چمچ
14 ہلدی ایک کھانے کا چمچ
15 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
16 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
17 کوکنگ آئل ایک سے ڈیڑھ پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گیہوں،دال چنا اور جو کو رات بھر کے لئے بھگو دیں صبح کو گیہوں،جو اور دال میں ایک چٹکی نمک،ہلدی اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔جب یہ گل جائے تو انھیں ہلکا سا گھوٹ لیں۔
  2. 2 قورمہ تیار کرنے کے لئے کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔پیاز کو نکال کر اس پین میں ادرک لہسن اور گوشت ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی اس میں نمک،لال مرچ،دھنیا اور دہی شامل کر دیں۔
  3. 3 اچھی طرح بھون کر اس میں گیہوں والا مکسچر اور بھگو کر رکھی ہوئی باقی کی تمام دالوں کو بھی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں ساتھ دو پیالی پانی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔
  4. 4 جب تمام مصالحے اچھی طرح مکس ہو جائے اور دالیں بالکل گل جائیں تو بھاری گھوٹنے کی مدد سے اچھی طرح گھوٹیں یا چاہیں تو بلینڈر میں پیس لیں۔
  5. 5 آدھی پیالی کوکنگ آئل ڈال کر گرم مصالحہ چھڑکیں اور ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(597) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Haleem - مزید چکن حلیم

Urdu cooking recipe of Beef Haleem, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Beef Haleem is a Chicken Haleem, and listed in the chicken haleem. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.