Chatpati Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7785

Chatpati Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Chatpati Biryani is a famous dish in this region. You can read here Chatpati Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chatpati Biryani. You can know the complete method to make Chatpati Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Chatpati Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chatpati Biryani below.

چٹپٹی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7785

Chatpati Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت ایک کلو

2 چاول ایک کلو

3 نمک حسبِ ذائقہ

4 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

5 پیاز چار عدد

6 ٹماٹر چار سے چھ عدد

7 لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ

8 بڑی الائچی دو عدد

9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

10 دہی دو پیالی

11 تیزپات ایک سے دو عدد

12 ہرا دھنیا آدھی گٹھی

13 ادرک لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچ

14 لونگ چھ سے آٹھ عدد

15 کوکنگ آئل ایک پیالی

16 پودینہ آدھی گٹھی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو دھو کر رکھ لیں، پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں۔سفید زیرہ بھون کر کوٹ کر رکھ لیں، ہرا دھنیا اور پودینے کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل ڈال کر دو سے تین منٹ گرم کریں ، اس میں ایک الائچی، ایک تیزپات اور دو تین لونگیں ڈال کر کڑکڑا لیں۔اس میں پیاز کو سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔
  3. 3 اسی گھی میں ادرک لہسن اور گوشت ڈال کر ڈھک دیں، درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت ادھ گلا ہو جائے اور اس کا پانی خشک ہو جائے۔
  4. 4 پھر اس میں نمک، لال مرچ، زیرہ، گرم مصالحہ، ہرا دھنیا، پودینہ، دہی اور ٹماٹر ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔
  5. 5 چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں، بڑے سائز کے پین میں دس سے بارہ پیالی پانی اُبالنے کے لئے رکھیں۔اس میں نمک، تیزپات، بڑی الائچی اور لونگ ڈال کر اُبالیں۔
  6. 6 پھر چاول ڈال کر اتنی دیر اُبالیں کہ ایک کنی رہ جائے۔پھیلی ہوئی چھلنی میں ڈال کر چار سے پانچ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
  7. 7 دودھ میں کیوڑہ اور زردے کا رنگ ملائیں اور اسے تلی ہوئی پیاز کے ساتھ گوشت میں ملا دیں، بڑے پین میں تھوڑے سے چاول پھیلا کر ڈالیں پھر گوشت کی تہہ لگائیں اور آخر میں باقی بچے ہوئے چاول ڈال دیں۔
  8. 8 پین کو اچھی طرح ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔
  9. 9 ڈش میں نکالنے سے پہلے اچھی طرح ملا لیں اور خصوصی دعوتوں کے موقع پر اس زبردست بریانی کا لطف اُٹھائیں۔

(1012) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Rice

Urdu cooking recipe of Chatpati Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chatpati Biryani is a Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Rice, and listed in the Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht chawal. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.