Chicken Achari Handi Recipe In Urdu - Recipe No. 7337

چکن اچاری ہانڈی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7337

Chicken Achari Handi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

60 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی (بون لیس) 1 کلو
2 میتھی دانہ 1/2 چائے کا چمچہ
3 زیرہ 1 چائے کا چمچہ
4 ثابت لال مرچ 6 عدد
5 رائی 1 چائے کا چمچہ
6 سونف 1 چائے کا چمچہ
7 نمک حسب ذائقہ
8 کلونجی 1 چائے کا چمچہ
9 ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
10 لال مرچ (کٹی ہوئی) 1/2 کھانے کا چمچہ
11 لہسن‘ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
12 پیاز (باریک کٹی ہوئی) 2 عدد
13 ٹماٹو پری 1 کپ
14 لیموں کا رس 3 کھانے کے چمچے
15 پانی 1/2 کپ
16 سرسوں کا تیل 2 کھانے کے چمچے
17 کوکنگ آئل حسب ضرورت
18 ہری مرچیں (کٹی ہوئی) 3-4 عدد
19 ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) 1/2 گڈی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مرغی کے گوشت میں لہسن‘ادرک پیسٹ‘نمک‘میتھی دانہ‘زیرہ‘رائی‘سونف‘کلونجی‘ہلدی پاؤڈر‘کٹی ہوئی لال مرچ‘لیموں کا رس‘سرسوں کا تیل ملا کر 1 گھنٹے کے لئے میرینیٹ کریں۔
  2. 2 دیگچی میں تیل گرم کریں (مٹی کی ہانڈی استعمال کریں) پیاز ڈال کر ساتے فرائی کریں جب گلابی مائل ہونے لگے تو نکال لیں۔
  3. 3 اس میں گوشت ڈال کر بھونیں جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے پھر اس میں فرائی کی ہوئی پیاز‘ٹماٹو پری‘ثابت لال مرچ اور پانی ڈال کر پکنے دیں۔
  4. 4 جب پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو اچھی طرح سے بھون کر ہری مرچیں‘ہرا دھنیا ڈال کر پراٹھوں یا چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔

(884) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Achari Chicken - مزید چکن اچاری

Urdu cooking recipe of Chicken Achari Handi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Achari Handi is a Achari Chicken, and listed in the Chicken Achari. its preparation time is only 60 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.