Chicken Tikka Pulao Recipe In Urdu

چکن تکہ پلاؤ بنانے کی ترکیب

Chicken Tikka Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن(تکہ پیسز) 8عدد
2 چاول(دھوکر بھگودیں) 750گرام
3 چکن تکہ مصالحہ 4کھانے کے چمچے
4 لہسن‘ادرک پیسٹ 2کھانے کے چمچے
5 سرکہ 2کھانے کے چمچے
6 دہی 1کپ
7 پیاز(سلائس کاٹ لیں) 2عدد
8 ثابت گرم مصالحہ 1کھانے کا چمچہ
9 زیرہ 1چائے کا چمچہ
10 سبزالائچی 6عدد
11 ہری مرچیں 4عدد
12 پودینہ(چوپ کیا ہوا) 1/2کپ
13 چکن پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ
14 نمک حسب ذائقہ
15 تیل 1/2کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیالے میں چکن تکہ مصالحہ‘1کھانے کا چمچہ لہسن ادرک پیسٹ‘سرکہ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے چکن کے پیسز پر اچھی طرح لگا کر 1گھنٹہ میرینیٹ کریں۔
  2. 2 سوس پین میں تھوڑا تیل گرم کرکے چکن میرنیشن کے ساتھ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے۔
  3. 3 دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر فرائی کریں،ہلکا سنہری ہوجائے تو ثابت گرم مصالحہ‘زیرہ‘سبز الائچی‘لہسن ادرک پیسٹ‘ہری مرچیں‘پودینہ اور چکن پاؤڈر ڈال کر فرائی کریں اور 3گلاس پانی ڈال کر پکائیں۔
  4. 4 اُبال آنے پر چاول شامل کرکے پکائیں۔چاول کا پانی خشک ہونے پرمکس کرکے چکن تکہ چاول پر رکھ دیں،10منٹ دم پر رکھ کر سرونگ پلیٹ میں نکال کر رائتے کے ساتھ سروکریں۔

(1025) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pulao - مزید چکن پلائو

Urdu cooking recipe of Chicken Tikka Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Tikka Pulao is a Chicken Pulao, and listed in the Murgh Pulao. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.