Fry Chana Chaat Recipe In Urdu - Recipe No. 7168

Fry Chana Chaat Urdu recipe is available at UrduPoint. Fry Chana Chaat is a famous dish in this region. You can read here Fry Chana Chaat recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Fry Chana Chaat. You can know the complete method to make Fry Chana Chaat on this page. We will also tell you how long it will take to make Fry Chana Chaat. Read the recipe, ingredients, and everything related to Fry Chana Chaat below.

فرائی چنا چاٹ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7168

Fry Chana Chaat Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کالے چنے دو پیالی (اُبلے ہوئے)

2 آلو دو عدد درمیانے

3 نمک حسب ذائقہ

4 لہسن کے جوئے چھ عدد

5 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

6 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ

8 کوکونٹ ملک پاؤڈر دو کھانے کے چمچ

9 لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ

10 کڑی پتے حسب پسند

11 ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ

12 ہری مرچیں تین سے چار عدد

13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1تین لہسن کے جوؤں کو ایک چائے کا چمچ زیرہ ملا کر پیس لیں،پھر اس میں نمک،لال مرچ اور ہلدی شامل کرکے چار کھانے کے چمچ پانی کے ساتھ مکسچر بنا لیں۔
  2. 2 دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں یہ مکسچر ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی اُبلے ہوئے،چھوٹے ٹکڑے کئے ہوئے آلو ڈال کر ملائیں اور لیموں کا رس چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
  3. 3 لہسن،زیرہ اور ہری مرچوں کو موٹا موٹا کوٹ لیں،کوکونٹ ملک پاؤڈر میں آدھی پیالی گرم پانی ڈال کر ملا لیں۔
  4. 4 موٹی کٹی ہوئی پیاز کو چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں ہری مرچوں کا مکسچر ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور اُبلے ہوئے چنے اور نمک ڈال کر ملائیں۔
  5. 5 جب تیل علیحدہ ہونے لگے تو اس میں تیار کیا ہوا کوکونٹ ملک اور لیموں کا رس ڈال کر ملائیں۔آخر میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
  6. 6 چنوں کو پلیٹر میں نکال کر مصالحے والے آلوؤں سے سجا کر اس چاٹ کو کھانا شروع کریں۔

(2819) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chaat And Chana Chaat

Urdu cooking recipe of Fry Chana Chaat, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fry Chana Chaat is a Chaat And Chana Chaat, and listed in the chaat aur chana chaat. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.