Malai Boti Sandwich Recipe In Urdu - Recipe No. 6768

ملائی بوٹی سینڈوچ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6768

Malai Boti Sandwich Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بوٹی آدھا کلو
2 مکھن ایک پیکٹ
3 پودینہ ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
4 ڈبل روٹی ایک عدد
5 پیاز دو عدد(لچھے میں کٹی ہوئی)
6 لیموں دو عدد
7 ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی
8 تازہ گرم دودھ آدھی پیالی
9 کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
10 ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
11 تندوری مسالہ دو کھانے کے چمچ
12 تیل دو کھانے کے چمچ
13 فریش کریم تین کھانے کے چمچ
14 مایونیز حسب ضرورت
15 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1لچھے میں کٹی پیاز دھو کر نمک کے پانی میں دو منٹ کے لئے ڈال کر نکالیں۔
  2. 2 پھر ان میں لیموں کا رس،نمک،باریک کٹا پودینہ اور باریک کٹی ہری مرچ ملا دیں۔
  3. 3 اب چکن بوٹی میں ادرک کا پیسٹ اور نمک لگا کر ہلکا سا کچل لیں۔
  4. 4 پھر تندوری مسالہ،فریش کریم اور کُٹی کالی مرچ ملا کر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  5. 5 اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چکن کو اسٹر فرائی کریں۔
  6. 6 جب پانی خشک ہو جائے تو اسے ٹھنڈا کرکے باریک ٹکڑے کر لیں۔
  7. 7 اب الگ پیالے میں مایونیز اور مکھن مکس کریں۔
  8. 8 پھر گرم دودھ شامل کرکے تین منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  9. 9 اس کے بعد ایک ایک سلائس پر پہلے مایونیز اور مکھن لگائیں اور چکن پھیلا کر رکھیں۔
  10. 10 اب تیار کی ہوئی تھوڑی سی پیاز ڈال کر اوپر دوسرا سلائس رکھیں اور کنارے کاٹ دیں۔دو ٹکڑے کرکے مزے دار سینڈوچز شروع کریں۔

(563) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sandwich - مزید سینڈوچ

Urdu cooking recipe of Malai Boti Sandwich, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Malai Boti Sandwich is a Sandwich, and listed in the Sandwiches. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.