Punjabi Kadhi Recipe In Urdu - Recipe No. 7212

Punjabi Kadhi Urdu recipe is available at UrduPoint. Punjabi Kadhi is a famous dish in this region. You can read here Punjabi Kadhi recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Punjabi Kadhi. You can know the complete method to make Punjabi Kadhi on this page. We will also tell you how long it will take to make Punjabi Kadhi. Read the recipe, ingredients, and everything related to Punjabi Kadhi below.

پنجابی کڑھی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7212

Punjabi Kadhi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بیسن ڈیڑھ پیالی

2 دہی ڈیڑھ پیالی

3 پالک 100 گرام

4 نمک حسب ذائقہ

5 لہسن کے جوئے چھ سے آٹھ عدد

6 پیاز دو عدد

7 ٹماٹر ایک عدد

8 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

9 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

10 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

11 ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ

12 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

13 ہلدی ایک چائے کا چمچ

14 ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ

15 میتھی دانہ چند دانے

16 کلونجی چند دانے

17 ثابت لال مرچیں چار سے چھ عدد

18 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آدھی پیالی بیسن کو چھان کر اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور پھینٹا ہوا دہی ملائیں اور تین پیالی پانی ڈال کر اچھی طرح ملا کر رکھ لیں۔
  2. 2 دھنیا اور زیرہ بھون کر کوٹ لیں۔تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  3. 3 پھر اس میں پسی ہوئی لال مرچیں،ایک کھانے کا چمچ کٹا ہوا دھنیا،زیرہ اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  4. 4 تیل علیحدہ ہونے پر اس میں تیار کیا ہوا دہی کا مکسچر ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پکا کر اُبال آنے دیں۔پھر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  5. 5 پالک کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں اور بیسن کو چھان کر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز،پالک،نمک،کٹی ہوئی لال مرچیں،دو سے تین جوئے کچلا ہوا لہسن اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔پانی ڈالتے ہوئے گاڑھا سا آمیزہ تیار کر لیں۔
  6. 6 کوکنگ آئل میں اس آمیزے سے پکوڑے تیار کر لیں اور کڑھی کے گاڑھے ہونے پر اس میں ڈال دیں۔
  7. 7 آخر میں بگھار بنانے کے لئے چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں۔
  8. 8 پھر اس میں باریک کٹا ہوا لہسن،ثابت لال مرچیں،رائی،کلونجی اور میتھی دانہ ڈال کر سنہری فرائی کریں اور کڑھی پر تڑکہ لگا دیں۔نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  9. 9 اس مزیدار کڑھی کا چپاتیوں اور اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ مزہ لیں۔

(3695) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakora Kari And Kadhi

Urdu cooking recipe of Punjabi Kadhi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Punjabi Kadhi is a Pakora Kari And Kadhi, and listed in the kadhi pakora and kari. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.