Anday Aalo Ka Saalan Tips in Urdu - Anday Aalo Ka Saalan Totkay - Tip No. 6244

Urdu Totkay Anday Aalo Ka Saalan انڈے آلو کا سالن (Tip No. 6244) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anday Aalo Ka Saalan Recipe In Urdu

انڈے آلو کا سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6244

گرم تیل میں پیاز ڈال کر سنہری تل کر نکال لیں اور دو چار منٹ کیلئے فریج میں رکھ کر نکالیں
پیاززیادہ کرسپی ہوجائے گی،، اسے چورا کرلیں
یا چاہیں تو دہی میں ڈال کر بلینڈ کرلیں
اسی بچے ہوئے تیل میں لہسن ادرک پیسٹ کو ہلکا سا فرائی کریں۔۔۔
اس میں دہی کا پیسٹ اور تمام مسالے ڈال دیں سوائے جائفل جاوتری اور کیوڑے کےعلاوہ
 یہ چیزیں دم پر ڈالی جائیں گی
آلو شامل کریں اور ایک گلاس پانی ڈال کر گلا لیں،،،آلو گل جائیں،مسالہ یکجان ہوجائے اور تیل اوپر آجائے تواس میں ابلے ہوئےانڈےڈال دیں۔۔۔
اب اس پر جائفل جاوتری پاؤڈر چھڑک دیں اور کیوڑے کے ساتھ آدھا کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کیلے دم دے دیں
مزےدار انڈے آلو کاسالن تیار ہے

More From Eggs