Anday Ki Bhujia Tips in Urdu - Anday Ki Bhujia Totkay - Tip No. 3468

Urdu Totkay Anday Ki Bhujia انڈے کی بھجیا (Tip No. 3468) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anday Ki Bhujia Recipe In Urdu

انڈے کی بھجیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3468

اشیاء:
انڈے دو عدد
ٹماٹر ایک پاؤ
ادرک، نمک حسب ضرورت
پیاز درمیانہ سائز دو تین
ہری مرچ چار، چھ عدد
گھی چار بڑے چمچے
ترکیب:
پیاز کو لچھے دار کاٹ لیں۔ادرک، ٹماٹر، ہرا دھنیا سب باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ ایک دیگچی یا فرائی پین میں گھی کڑ کڑائیں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں۔ سنہرا رنگ ہونے پر اس میں ذرا سا پانی ڈالیں اور ساتھ ہی نمک سرخ مرچ، ٹماٹر اور ادرک ڈال دیں۔ دو چار چمچ چلا کر تھوڑا سا پانی اور ڈال دیں تاکہ پیاز گل جائے۔ دس منٹ کے بعد اس کو کھولیں، ذرا سا بھونیں اور پھینٹے ہوئے انڈے ڈال کر آہستہ آہستہ چمچے کو چلائیں۔ انڈے کے ٹکڑے بڑے بڑے ٹکڑے بڑے بڑے اور خوبصورت دکھائی دینے چاہئیں ۔ پھر اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر پیش کر یں۔

More From Eggs