Sooji Aur Andon Ka Halwa Tips in Urdu - Sooji Aur Andon Ka Halwa Totkay - Tip No. 2710

Urdu Totkay Sooji Aur Andon Ka Halwa سوجی اور انڈوں کا حلوہ (Tip No. 2710) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sooji Aur Andon Ka Halwa Recipe In Urdu

سوجی اور انڈوں کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2710

اشیاء:
انڈے 15عدد
گھی 250ملی لیٹر
سوجی 250گرام
دودھ 500ملی لیٹر
بالائی 250گرام
سبز الائچی چار عدد
زعفران پسا ہوا آدھی چٹکی
چینی 350گرام
بادام کی گری 50گرام
پستہ 40گرام
اخروٹ کی گری 50گرام
کیوڑا ایک چمچہ
ترکیب:
انڈوں کی زردی نکال کر خوب پھینٹ لیجئے۔ چینی اور زردی کو اتنا پھینٹئے کہ چینی کا دانہ مر جائے اور وہ یک جان ہو جائے۔ پھر گھی ڈال کر پھینٹئے۔ سوجی کو علیحدہ بھون لیجئے اور بادامی رنگ کی ہو جائے تو اتار کر علیحدہ رکھ لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں انڈوں کی زردی ، چینی اور گھی کا مرکب ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیے، چمچہ چلاتے رہیے۔ دانہ بننے لگے تو زعفران کو کیوڑے میں گھول کر ڈال دیجئے۔ بھنی ہوئی سوجی اور دودھ بھی ڈال دیجئے۔ پھر بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ سبز الائچیاں ،بادام ، اور اخروٹ بھی ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے چینی کا پانی خشک ہو جائے، شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے۔ خوشبو آنے لگے۔ بادامی رنگ پر آجائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو اتار لیجئے۔ چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹ میں حلوہ نکالیے اوپر چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ سوجی اور انڈوں کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔

More From Eggs