Anday Ki Ice Cream Tips in Urdu - Anday Ki Ice Cream Totkay

انڈے کی آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Anday Ki Ice Cream Recipe In Urdu

اشیاء:
دودھ ایک کلو
عرق گلاب آدھ چھٹانک
زعفران پون ماشہ
چینی ایک پاؤ
انڈہ ایک عدد
ترکیب:
انڈے توڑ کر اس کی سفیدی اور زردی الگ الگ پھینٹ لی جائے۔ زعفران کو عرق گلاب میں بھگو دیں۔ دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور پکنے دیں۔ دودھ تین پاؤ رہ جائے تو چینی ملا لیں۔ اور پکنے دیں۔ زعفران ، عرق گلاب اور انڈے کی زردی و سفیدی کو ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں اور دودھ میں ملا دیں۔ اب دودھ کو چولہے سے نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ جب دودھ ٹھنڈاہو جائے تو اس کو مشین کے ڈبے میں ڈال کر بند کر یں اور پیچھے دی ہوئی ترکیب کے مطابق آئس کریم تیار کر یں۔ یہ آئس کریم بہت لذیذ اور خوشبو دار ہوتی ہے۔

More From Eggs - مزید