Anday Kay Meethay Parathay Tips in Urdu - Anday Kay Meethay Parathay Totkay - Tip No. 2515

Urdu Totkay Anday Kay Meethay Parathay انڈے کے میٹھے پراٹھے (Tip No. 2515) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anday Kay Meethay Parathay Recipe In Urdu

انڈے کے میٹھے پراٹھے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2515

اشیاء:
انڈے چار عدد
آٹا ایک پاؤ
نمک حسب ذائقہ
چینی(پسی) تین چھٹانک
گھی تین چھٹانک
ترکیب:
آٹا چھان کر نمک ملا کر گوندھ لیں۔ انڈے توڑ کر ان میں چینی اچھی طرح حل کر لیں۔ پھینٹ لیں۔ فرائنگ پین میں گھی ڈال کر آملیٹ تیار کر لیں۔ آملیٹ کو ہلکا سنہری اتار لیں سرخ نہ کر یں (نرم اتار لیں)آٹے کے چھ برابر پیڑے بنا لیں۔ بیلن سے دو پیڑے برابر برابر درمیانہ سائز کے بیل لیں۔ ایک پیڑے پرتلا انڈا رکھ کر چمچے سے برابر کر لیں اور دوسرا بیلا ہوا پیڑا رکھ کر کنارے برابر کر دیں اور توے پر ڈالیں ۔ توے پر تھوڑا تھوڑا گھی ڈال کر پراٹھے تیار کر لیں سنہری ہو جانے پر اتار لیں۔

More From Eggs