Anday Ka Omelette Tips in Urdu - Anday Ka Omelette Totkay - Tip No. 3132

Urdu Totkay Anday Ka Omelette انڈے کا آملیٹ (Tip No. 3132) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anday Ka Omelette Recipe In Urdu

انڈے کا آملیٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3132

اشیاء:
انڈے 8عدد
پیاز دو عدد درمیانہ سائز
سبز مرچ 4-6عدد
سبز دھنیا(پتے) کچھ ٹہنیاں
دودھ چار ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر چائے کا چمچ
مکھن چار ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔پیاز چھیل کر دھو لیں اور باریک کاٹ لیں۔ سبز مرچوں کی ڈنڈیاں اتارنے کے بعد باریک کاٹ لیں۔
2۔تازہ سبز دھنیے کے پتے صاف کر کے دھو لیں اور کاٹ لیں۔
3۔انڈے ، پیاز، سبز مرچ، دھنیے کے پتے، دودھ، نمک اور مرچ ڈال کر پھینٹ لیں اور پھر اس سارے آمیزے کو چار برابر حصوں میں تقسیم کر لیں۔
4۔ایک کم گہری مائیکروویو ڈش میں ایک ٹیبل سپون مکھن پھیلائیں۔ بغیر ڈھانپے مائیکروویوہائی(100%)پر 20سیکنڈ کے لئے گرم کر یں۔ ایک چوتھائی انڈوں کا آمیزہ اچھی طرح سے ڈش میں پھیلا دیں اور تسلی کر لیں کہ آمیزہ برابر کا پھیلا ہوا ہے۔
5۔بغیر ڈھانپے مائیکروویوہائی(100%)پر تین منٹ کے لئے پکائیں اور ایک منٹ کے لئے سٹینڈنگ ٹائم پر رہنے دیں۔ فوراً پیش کر یں۔ باقی بچے ہوئے آمیزے کے ساتھ بھی یہی عمل دہرائیں۔

More From Eggs