Dohri Masala Biryani Tips in Urdu - Dohri Masala Biryani Totkay - Tip No. 1884

Urdu Totkay Dohri Masala Biryani بوہری مصالحہ بریانی (Tip No. 1884) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dohri Masala Biryani Recipe In Urdu

بوہری مصالحہ بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1884

اجزاء:
چاول ایک کلو
گوشت ڈیڑھ کلو
پیاز چار عدد
دہی آدھا کلو
گھی 3/4کپ
لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچہ
لہسن ادرک کا پیسٹ چار چائے کے چمچے
ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
زردہ رنگ ایک چٹکی
آلو بخارا ایک چھٹانک
جائفل، جاوتری سبز الائچی ایک چائے کا چمچ
لونگ دس عدد
ثابت ،سفید زیرہ تھوڑا سا
پودینہ ایک گٹھی
ہرا دھنیا ایک پیالی
کیوڑہ دو قطرے
سوکھا دھنیا دو چائے کے چمچے
ہری مرچ دس عدد
ٹماٹر پانچ عدد
تیل ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
ترکیب:
بریانی بنانے کے لئے سب سے پہلے تیل گرم کر یں اور پیاز براؤن کر کے نکال لیں۔ اس کے بعد گھی گرم کر یں اور اس میں گوشت ڈال کر تھوڑا سا فرائی کر لیں۔ اس میں لہسن ،ادرک کا پیسٹ ڈال دیں نمک، ہلدی ،سوکھا دھنیا ،مرچ پانچ لونگ ڈال دیں۔ ثابت کالی مرچ بھی ڈال دیں فرائی کی ہوئی پیاز کو دہی کے ساتھ گرائنڈ کر لیں۔ دہی میں ہلدی شامل کر دیں اور گوشت میں ڈال کر پندرہ منٹ تک بھون لیں۔ اس کے بعد ہری مرچ، ٹماٹر ،جائفل ،جاوتری، الائچی ڈال کر آگ بند کر دیں۔ اس کے بعد الگ الائچی میں پانی ڈال لیں۔ اس میں لونگ، زیرہ اور نمک ڈال کر ابال لیں۔ ایک ابال کے بعد چاول ڈال دیں اور ابال لیں۔ تین ابال آنے کے بعد ان کو چھان لیں۔ سالن میں ایک کپ پانی ڈال کر اوپر چاول ڈال دیں۔ پانچ منٹ تیز آنچ پر رکھ دیں۔ بعد میں دھیمی آنچ پر پکائیں۔ اوپر سے فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر سرو کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao