Daal Ki Chatpati Biryani Tips in Urdu - Daal Ki Chatpati Biryani Totkay - Tip No. 6852

Urdu Totkay Daal Ki Chatpati Biryani دال کی چٹپٹی بریانی (Tip No. 6852) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Ki Chatpati Biryani Recipe In Urdu

دال کی چٹپٹی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6852

دال کو دھو کر گرم پانی میں بھگو کر رکھیں پھر ہلدی اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ابال لیں (دال کو اتنا گلائیں کہ وہ کھلی کھلی رہے)۔
باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں فرائی کریں اور اس میں کچلی ہوئی ادرک،نمک،لال مرچ اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
 جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں دال شامل کرکے اسے ملا کر چولہے سے اتار لیں۔
پندرہ سے بیس منٹ پہلے بھگو کر رکھے ہوئے چاولوں کو نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال کر چھان لیں اور اس میں ابالتے ہوئے ہری مرچوں کو چیرا لگا کر ڈال دیں۔
پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل لگا کر چاولوں کی تہہ لگائیں پھر اس پر دال کو پھیلا کر ڈالیں،اس پر فرائی کی ہوئی پیاز،باریک کٹا ہوا پودینہ اور لیموں کے قتلے رکھ کر اوپر سے چاولوں کی تہہ لگائیں۔
ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر سلاد کے ساتھ شروع کریں۔

More From Biryani