Chicken Barbeque Rice Tips in Urdu - Chicken Barbeque Rice Totkay - Tip No. 7459

Urdu Totkay Chicken Barbeque Rice چکن باربی کیو رائس (Tip No. 7459) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Rice And Murgh Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Barbeque Rice Recipe In Urdu

چکن باربی کیو رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7459

باؤل میں دہی تندوری مصالحہ،سویا ساس،لہسن پیسٹ،کالی مرچ،نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
چکن ڈال دیں اور پندرہ منٹ کے لئے میرینیٹ کر لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل اور پیاز ڈال دیں اور ہلکا سنہرا ہونے تک فرائی کر لیں۔
میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور چار سے پانچ منٹ کے لئے پکا لیں۔
ڈھک کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ کے لئے پکا لیں اور پھر تیز آنچ پر آئل الگ ہونے تک پکا لیں دو منٹ کے لئے کوئلے کا دھواں دیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل اور لہسن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ادرک ڈال کر مکس کر لیں بند گوبھی گاجر شملہ مرچ سویا ساس نمک اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور دو منٹ کے لئے فرائی کر لیں ہرا پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔
باؤل میں ٹماٹو کیچپ مایونیز نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔
ساس پین میں کوکنگ آئل اور لہسن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں لال مرچ ڈال کر مکس کریں اور ایک سے دو منٹ کے لئے فرائی کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔
سرونگ ڈش میں اُبلے ہوئے چاول لال مرچ لہسن کا تڑکا پکی ہوئی سبزیاں پکا ہوا تندوری چکن اور تیار ساس ڈال کر سرو کریں۔

More From Murgh Rice And Murgh Chawal