Teriyaki Fried Rice And Teriyaki Sauce Tips in Urdu - Teriyaki Fried Rice And Teriyaki Sauce Totkay - Tip No. 6507

Urdu Totkay Teriyaki Fried Rice And Teriyaki Sauce تیرییا کی فرائیڈ رائس اینڈ تریا کی ساس (Tip No. 6507) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Rice And Murgh Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Teriyaki Fried Rice And Teriyaki Sauce Recipe In Urdu

تیرییا کی فرائیڈ رائس اینڈ تریا کی ساس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6507

دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک کھانے کا چمچ چوپ کیا ہوا لہسن اور ادرک ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں براؤن شوگر ڈال کر مکس کریں ۔
چار کھانے کے چمچ سویا ساس، سرکہ، ایک چائے کا چمچ کالی مرچ اور نمک ڈال کر پکائیں ،آخر میں اس میں سفید تل ڈالیں اور گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔
تیار کئے ہوئے تیرییا کی ساس سے چکن کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ پھر ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز،گاجر،شملہ مرچ،مٹر، نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں اور پانچ منٹ فرائی کرنے کے بعد ایک باؤل میں نکال لیں۔
پھر اسی پین میں تھوڑا سا کوکنگ آئل ڈال کر دو کھانے کے چمچ چوپ ادرک لہسن ڈال کر فرائی کریں اور اس میں ابلے ہوئے چاول ڈال کر فرائی کریں۔
چاولوں پر پھینٹے ہوئے انڈے ڈالیں اور چاولوں کے ساتھ مکس کریں ۔پھر اس میں تمام فرائی کی ہوئی سبزیاں اور دو کھانے کے چمچ سویا ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور چولہے سے اتارلیں ۔
علیحدہ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں میرینیٹ کی ہوئی چکن کو تیز آنچ پر فرائی کریں پھر میرینیشن کا بقایا ساس ڈال کر مکس کریں اوپر سے سفید تل اور ہری پیاز ڈال کر اتار لیں۔

More From Murgh Rice And Murgh Chawal