Chicken Kimchi Soup Tips in Urdu - Chicken Kimchi Soup Totkay - Tip No. 7021

Urdu Totkay Chicken Kimchi Soup چکن کمچی سوپ (Tip No. 7021) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Ka Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Kimchi Soup Recipe In Urdu

چکن کمچی سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7021

کمچی تیار کرنے کے لئے 200 گرام موٹی کٹی ہوئی بند گوبھی کو پین میں ڈال کر اس پر دو کھانے کے چمچ نمک چھڑکیں اور اچھی طرح ہاتھوں سے ملیں۔
چار پیالی پانی کو اُبال کر ٹھنڈا کر لیں اور اس میں ملا لیں،اس کو ڈھک کر ایک سے دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
مصالحہ بنانے کے لئے ایک کھانے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ،ایک کھانے کا چمچ کچلا ہوا لہسن،ایک چائے کا چمچ کچلی ہوئی ادرک اور دو کھانے کے چمچ فش ساس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
گوبھی کو پانی سے نکال کر دو سے تین مرتبہ سادے پانی سے دھو کر ہاتھوں میں دبا کر پانی نکال لیں اور اسے تیار کئے ہوئے مصالحے میں ملا لیں۔
پھر اس میں ایک باریک کٹی ہوئی درمیانے سائز کی مولی اور چار ہری پیاز کاٹ کر ڈالیں اور ڈھک کر ایک دن کے لئے رکھ دیں جب مصالحے اچھی طرح رچ جائے تو کمچی تیار ہے۔
چکن کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ کر اس پر نمک اور سویا ساس لگائیں اور اسے کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کریں،اس میں یخنی ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں اور ٹماٹر کا پیسٹ ملا لیں۔
کارن فلار کو دو کھانے کے چمچ پانی میں گھول کر شامل کر دیں اور سوپ گاڑھا ہونے پر اس میں حسب پسند کمچی ملا کر چولہے سے اُتار لیں۔
سردیوں کے موسم میں گرم گرم تیز مصالحے دار سوپ بہت مزہ دیتا ہے۔

More From Murgh Ka Soup