Chicken Vegetable Noodles Tips in Urdu - Chicken Vegetable Noodles Totkay - Tip No. 6421

Urdu Totkay Chicken Vegetable Noodles چکن ویجی نوڈلز (Tip No. 6421) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Noodles in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Vegetable Noodles Recipe In Urdu

چکن ویجی نوڈلز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6421

گوشت کے1/2انچ چوڑی اور1/2انچ لمبی باریک اسٹرپس کاٹ کر نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر چھڑک کررکھ دیں۔
نوڈلز کو اُبال لیں۔سوس پین میں1کھانے کا چمچہ تیل گرم کرکے گوشت ڈال کر فرائی کریں۔گوشت کی رنگت تبدیل ہو جائے اور نرم ہو جائے تو ڈش میں نکال کر الگ رکھ دیں۔
سوس پین کو صاف کرکے اس میں بقیہ ایک چمچہ تیل ڈال کر گرم کریں۔ادرک پیسٹ‘لہسن اور بندگوبھی ڈال کر فرائی کریں۔
بین اسپراؤٹس شامل کرکے چند منٹ مزید فرائی کریں۔شملہ مرچیں ڈال دیں۔چمچہ چلاتے رہیں۔اس میں نوڈلز اور فرائی کیا ہوا گوشت شامل کردیں۔ووسٹر شائرسوس‘سویا سوس‘اویسٹر سوس‘چینی اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کے 2-3منٹ تک فرائی کرکے آنچ سے اُتار لیں اور گرم گرم شروع کریں۔

More From Noodles