Pineapple Chicken Noodles Tips in Urdu - Pineapple Chicken Noodles Totkay - Tip No. 7187

Urdu Totkay Pineapple Chicken Noodles پائن ایپل چکن نوڈلز (Tip No. 7187) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Noodles in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pineapple Chicken Noodles Recipe In Urdu

پائن ایپل چکن نوڈلز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7187

انناس کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور ہری پیاز کو اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ لیں۔
چکن کو دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریزر میں رکھیں،پھر اس کی چھوٹے سائز کی بوٹیاں کاٹ کر دھو لیں۔
بڑے سائز کے پین میں دس سے بارہ پیالی اُبلتے ہوئے نمک ملے پانی میں نوڈلز کو دس سے بارہ منٹ اُبال کر یا جب اچھی طرح گل جائیں تو چھلنی میں چھان لیں۔
اوپر سے سادہ پانی ڈال کر ٹھنڈا کر لیں تاکہ آپس میں چپکنے نہ پائیں۔
پھیلی ہوئی کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور لہسن ڈال کر ایک منٹ کے لئے فرائی کریں۔
چکن ڈال کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ تک فرائی کریں تاکہ چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
پھر ہری پیاز اور اُبلے ہوئے نوڈلز ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
نمک،سفید مرچ،چینی،چائنیز نمک،سویا ساس اور سرکہ شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔
آخر میں پائن ایپل کے ٹکڑے ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں،کارن فلار اور پائن ایپل کا جوس چھڑک کر دو سے تین منٹ تیزی سے چمچ چلا کر چولہے سے اُتار لیں۔
خوبصورت سی ڈش میں نکال کر اوپر سے کٹے ہوئے پائن ایپل سے سجائیں،اور اس غذائیت سے بھرپور ڈش کا اپنے مہمانوں کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

More From Noodles