Crispy Fish Peanut Noodles Tips in Urdu - Crispy Fish Peanut Noodles Totkay - Tip No. 7448

Urdu Totkay Crispy Fish Peanut Noodles کرسپی فش پی نٹ نوڈلز (Tip No. 7448) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Noodles in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Crispy Fish Peanut Noodles Recipe In Urdu

کرسپی فش پی نٹ نوڈلز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7448

نوڈلز کو اُبال کر گرم تیل میں 1 منٹ تک ڈیپ فرائی کر کے فوراً نکال لیں۔
مچھلی کے اسٹرپس کو دھو کر خشک کر لیں اور اس پر سرکہ‘نمک اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر 10-15 منٹ کے لئے رکھ دیں۔
اس کے بعد کارن فلور کے پیسٹ میں ڈپ کر کے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں اور نکال کر ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔
سوس پین میں بقیہ تیل اور پی نٹ بٹر ایک ساتھ گرم کریں اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر ساتے فرائی کریں،انڈا ڈال کر فرائی کریں۔
اس کے بعد اس میں سویا سوس‘شکر‘مونگ پھلی‘بین اسپراؤٹ‘سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر خوب اچھی طرح فرائی کریں۔
آخر میں اس میں نوڈلز اور فرائیڈ فش اسٹرپس ڈال کر 3-4 منٹ تک ڈھک کر پکائیں۔
مزیدار کرسپی فش پی نٹ نوڈلز تیار ہیں سرونگ پلیٹ میں نکالیں۔
لیموں کے سلائس‘ہرا دھنیا اور بھنی ہوئی مونگ پھلی سے گارنش کر کے سرو کریں۔

More From Noodles