Cold Cake Tips in Urdu - Cold Cake Totkay - Tip No. 6641

Urdu Totkay Cold Cake کولڈ کیک (Tip No. 6641) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cold Cake Recipe In Urdu

کولڈ کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6641

اخروٹ کی گری کو کوٹ لیں اور سادے بسکٹ کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر اس پر بیلن چلا لیں تاکہ وہ موٹے موٹے ٹلٹروں کی شکل میں آجائے۔
اسٹین لیس اسٹیل کے ساس پین میں کوکنگ آئل،دودھ،چینی،کوکو پاؤڈر اور انڈا ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹ لیں۔
پھر اس میں تھوڑے تھوڑے کرکے بسکٹ کے ٹکڑے اور اخروٹ کی گری شامل کر دیں۔
ابلتے ہوئے پانی میں تیار کئے ہوئے ساس پین کو احتیاط سے رکھ دیں،لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں۔
کچن کاؤنٹر پر موٹی پلاسٹک شیٹ بچھا کر اس پر اس مکسچر کو نکال لیں اور اسے رول کر لیں۔دونوں طرف سے سروں کو چاکلیٹ کی طرح لپیٹ کر اچھی طرح ٹائٹ بند کر دیں۔
اس رول کو فریزر میں اتنی دیر رکھیں کہ اچھی طرح سخت ہو جائے۔

More From Cake