Jaam Saib Two Tips in Urdu - Jaam Saib Two Totkay - Tip No. 1324

Urdu Totkay Jaam Saib Two جام سیب (Tip No. 1324) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jaam Saib Two Recipe In Urdu

جام سیب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1324

اشیاء:
سیب ایک کلو گرام
چینی اڑھائی کلو گرام
لیموں ایک عدد
ترکیب:
سیبوں کو اچھی طرح سے صاف کر لیں اور ان کا چھلکا اتار دیا جائے۔ ہر سیب کے آٹھ آٹھ عدد ٹکڑے کر لئے جائیں اور ان کے بیج نکال دئیے جائیں تمام ٹکڑوں کو ایک دیگچی میں ڈال کر اس قدر پانی ڈالیں کہ پھل اچھی طرح سے ڈوب جائیں ۔ اس کے بعد اس دیگچی کو چولہے پر رکھ دیا جائے اور اس قدر پکائیں کہ سیب اچھی طرح سے گل جائیں ۔جب سیب اچھی طرح گل جائیں تو کسی لکڑی کے چمچے کی مدد سے ان کا ملیدہ تیار کر لیا جائے اور پھر اس آمیزے یا ملیدہ میں چینی ڈال دیں اور ہلکی آنچپر اچھی طرح سے پکا لیا جائے جب یہ آمیزہ پکنے لگے تو اس میں لیموں کا رس ملا دیں اور چمچے کی مدد سے ہلا تے رہیں۔ آمیزے کو گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیا جائے اور ٹھنڈا کر کے کھلے منہ کی بوتلوں یا پھر کسی مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین جام سیب تیار ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba