Orange Cream Jelly Tips in Urdu - Orange Cream Jelly Totkay - Tip No. 2765

Urdu Totkay Orange Cream Jelly اورنج کریم جیلی (Tip No. 2765) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Orange Cream Jelly Recipe In Urdu

اورنج کریم جیلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2765

اشیاء:
سنگترے /کینو کا رس دو پیالی
کریم 1 پیالی
لیموں کا رس چائے کے دو چمچے
انڈے چار عدد
چینی آدھی پیالی
جیلی سادہ ایک پیکٹ
ونیلا فلیور چائے کا ایک چمچہ
ترکیب:
انڈے توڑ کر ان کی سفیدی ایک طرف کر لیجئے اور زردیاں علیحدہ نکال کر رکھ لیجئے۔ سفیدی کو شیشے کے پیالے میں ڈھانک کر رکھ دیجئے۔ ایک دوسرے شیشے کے پیالے میں سنگرے /کینو کا رس نکالیے اور اس میں ایک ایک زردی ڈال کر کانٹے سے خوب پھینٹئے۔ پھر اس میں جیلی ملائیے۔ اور آدھی چینی شامل کر کے کسی دیگچی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیے۔ جب کسٹرڈ کی طرح گاڑھا ہو جائے تو لیموں کا رس ملا کر ونیلا فلیور ڈال دیجئے۔ اور اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ اب سفیدی کو پھینٹ کر جھاگ سا بنا لیجئے اور باقی آدھی چینی اس میں ملا دیجئے۔ ایک بڑے پیالے میں کریم ڈال کر پھینٹ لیجئے پھر اس میں سفیدی اور کسٹرڈ ڈال کر جمنے کے لئے فریج میں رکھیے اور دو گھنٹے بعد نکال لیجئے لذیذ اور نج کریم جیلی تیار ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba