Fried Pizza Roll Tips in Urdu - Fried Pizza Roll Totkay - Tip No. 6912

Urdu Totkay Fried Pizza Roll فرائیڈ پیزا رول (Tip No. 6912) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pizza in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fried Pizza Roll Recipe In Urdu

فرائیڈ پیزا رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6912

پیزا کا آٹا گوندھنے کے لئے بڑے پیالے میں دو پیالی میدہ ڈالیں اور اس کے درمیان میں گڑھا کرکے اس میں نمک،ایک چائے کا چمچ چینی،ایک چائے کا چمچ خشک خمیر،آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ اور چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں۔
پھر اسے گرم دودھ سے گوندھ لیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں،پندرہ سے بیس منٹ بعد جب آٹا پھول جائے تو اسے دوبارہ گوندھ کر پلاسٹک میں لپیٹ کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔
بھنا ہوا چکن بنانے کے لئے 200 گرام بغیر ہڈی کا چکن لے کر اسے نمک،ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ،دو کھانے کے چمچ سرکہ اور دو کھانے کے چمچ سویا ساس کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔دس سے پندرہ منٹ بعد ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کر لیں۔
پھر چکن میں باریک کٹے ہوئے زیتون،مشرومز اور شملہ مرچ ملا لیں۔
پیزا کے گوندھے ہوئے آٹے کو موٹی چپاتی کی طرح بیل لیں،پھر اس پر چکن کا مکسچر پھیلا کر رکھیں اور اس پر کش کیا ہوا چیز (دونوں چیز ملا کر ) ڈال کر اجوائن اور تھائم چھڑک کر بند کر دیں۔اسے احتیاط سے رول کر لیں اور اس کے ڈیڑھ سے دو انچ کے رول کاٹ لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل میں ان رولز کو سنہری فرائی کر لیں۔
ان گرم گرم فرائیڈ پیزا رول کو چلی گارلک ساس کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Pizza