Desi Tandoori Pizza Tips in Urdu - Desi Tandoori Pizza Totkay - Tip No. 7075

Urdu Totkay Desi Tandoori Pizza دیسی تندوری پیزا (Tip No. 7075) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pizza in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Desi Tandoori Pizza Recipe In Urdu

دیسی تندوری پیزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7075

اس پیزے کو دیسی طریقے سے بنانے کے لئے تندوری نان کے چار پیڑے لے لیں یا بڑے پیالے میں خمیر میں آدھی پیالی نیم گرم پانی،ایک چائے کا چمچ چینی،دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور دو کھانے کے چمچ میدہ ڈال کر پھینٹ لیں۔
ڈھک کر گرم جگہ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
پھر سوجی اور آٹا ملا لیں اور خمیر والے مکسچر میں تھوڑا تھوڑا ڈال کر گرم پانی کی مدد سے نرم گوندھ لیں۔
موٹے کپڑے سے ڈھک کر گرم جگہ پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
پیزا ٹرے یا پائی پین کو چکنا کرکے اس میں گندھے ہوئے پیڑے کو رکھیں اور اسے انگلیوں کی مدد سے پھیلا کر اس طرح بڑا کر لیں کہ وہ کناروں پر بھی آ جائے۔
دونوں طرح کے چیز کو کش کرکے ملا لیں اور اس کا آدھا حصہ پیزے پر ڈال دیں،اجوائن،تھائم اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل چھڑک دیں۔
پھر اس پر ٹماٹر ساس میں بھنا ہوا قیمہ ملا کر پھیلا دیں،دوبارہ کش کیا ہوا چیز ڈال کر اس پر کوکنگ آئل چھڑکیں۔
پھر کٹی ہوئی تمام سبزیاں ڈالیں اور اوپر سے اجوائن،تھائم اور کوکنگ آئل چھڑک دیں۔
پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
اوون سے نکال کر مزیدار گرم گرم پیزے کو انجوائے کریں۔

More From Pizza