Three Layer Pizza Tips in Urdu - Three Layer Pizza Totkay - Tip No. 7270

Urdu Totkay Three Layer Pizza تھری لیئر پیزا (Tip No. 7270) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pizza in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Three Layer Pizza Recipe In Urdu

تھری لیئر پیزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7270

پیزا بنانے کے لئے تسلے میں آٹا،میدہ،نمک،چینی،خمیر،انڈا اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں۔پھر اسے نیم گرم دودھ (حسب ضرورت) میں ڈال کر نرم گوندھ لیں۔
کچھ دیر ڈھک کر گرم جگہ پر رکھیں،جب پھولنے پر آ جائے تو اسے دوبارہ بیل کر اس کی ایک سائز کی تین چپاتیاں بنا لیں۔
ایک سائز کی چپاتیاں بیل کر گرم کئے ہوئے توے پر ایک سے دو منٹ سینک کر توے سے اُتار لیں۔
ساسیجز کی باریک سلائسز کاٹ لیں اور اسے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں کچلے ہوئے لہسن اور پیپریکا کے ساتھ سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
ایک کھانے کے چمچ میدے کو اسی فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر بھونیں پھر اس میں دودھ ڈال کر لکڑی کے چمچ سے ملاتے ہوئے چولہے سے اُتار لیں۔
اس ساس میں کش کئے ہوئے دونوں طرح کے چیز،کالی مرچ اور اجوائن ملا لیں اور اسے تینوں چپاتیوں پر پھیلا کر لگا دیں۔
اوپر سے فرائی کئے ہوئے ساسیجز اور کٹے ہوئے زیتون لگائیں اور کوکنگ آئل چھڑک کر گرم اوون میں 180C پر دس سے بارہ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
اوون سے نکال کر اس منفرد اور مزیدار پیزا کو گرم گرم شروع کریں۔

More From Pizza