Pizza Pappri Tips in Urdu - Pizza Pappri Totkay - Tip No. 6150

Urdu Totkay Pizza Pappri پزا پاپڑی (Tip No. 6150) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pizza in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pizza Pappri Recipe In Urdu

پزا پاپڑی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6150

میدہ اور سوجی ملالیں اور اس میں نمک ، کٹی ہوئی لال مرچ اور چار کھانے کے چمچ نیم گرم  کوکنگ آئل ملالیں۔
 تھوڑا تھوڑا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے سخت گوند لیں،ململ کے گیلے کپڑے میں لیپٹ کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
پھر اس میں چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل کر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
پزا ساس بنانے کے لئے آٹھ سو دس ٹماٹروں کو اُبلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ رکھ کر ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور ان اکا چھلکا نکال کر بلینڈ کر لیں۔
ایک چھوٹی چوپ کی ہوئی پیاز کو ایک چائے کے چمچ چوپ لہسن کے ساتھ ہلکا سا فرائی کریں اور اس میں نمک ، ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ اور ٹماٹر ڈال کر پکائیں۔جب ٹماٹروں کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں اور یگانو اور تھائم آدھا چائے کا چمچ ڈال کر ملائیں۔
تمام سبزیوں کو باریک چوپ کر کے اس ساس میں ملالیں اور تین سے چار منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔
پزا پاپڑی بنانے کے لئے فرائی کی ہوئی پوریاں پر پزا ساس پھیلا کر ڈالیں اور پلیڑ میں سجا کر شام کی چائے پر پیش کریں۔

More From Pizza