Gulab Jamun Tips in Urdu - Gulab Jamun Totkay - Tip No. 764

Urdu Totkay Gulab Jamun گلاب جامن (Tip No. 764) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Milk Powder Gulab Jamun in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gulab Jamun Recipe In Urdu

گلاب جامن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 764


اجزاء:
پنیر دوکلو
شکرکا روا آدھ کلو
میدہ آدھ کلو
چینی چھ کلو
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
پنیر کو خوب پھینٹ کر اس میں چینی کا روا اورمیدہ ملا کر خوب یک جان کر لیں ۔ روا بنانے کی ترکیب دوسری جگہ درج ہے
چینی کا ایک تار کی چاشنی کچی لسی سے صاف کر کے تیار کرو اسے بھی کپڑے میں چھان کر الگ رکھ لو۔
گھی حسب ضرورت کسی صاف کڑاہی میں ڈال کر اسے بھٹی پر چڑھا کر گرم کر لو ۔جس قدر بڑی گلاب جامن تیار کر نی مقصود ہوں اس کے مطابق پنیر کاٹ کر ہاتھوں سے گول کر کے گلاب جامن بنائیں ۔انڈے کی مانندبنالو اور ان میں سے بقدر ضرورت لے کر گھی کی گرم کڑاہی میں چھوڑدو اور دھیمی آگ پر پکنے دو ۔ جب ایک طرف سے حسب پسند انگت مانند گلاب جامن ہو جائے تو گھی سے نکال کر ان کو چاشنی میں ڈال دو ۔اور مزید جامن گھی میں تل لو ۔اس طرح تمام گلاب جامن بنالو۔
جب گلاب جامن میں چاشنی جذب ہو جائے تو پھر فروخت کریں۔
نوٹ:گلاب جامنوں کو تیز آگ پر تلنے سے اور پکانے سے یہ خراب ہوجاتے ہیں پینر کی بنی ہوئی ہر چیز نہایت لذیذ ہوتی ہے ۔پنیر بنگالی مٹھا ئیوں کی جان ہے۔

More From Milk Powder Gulab Jamun