Gulab Jamun Number Seven Tips in Urdu - Gulab Jamun Number Seven Totkay - Tip No. 770

Urdu Totkay Gulab Jamun Number Seven گلاب جامن (Tip No. 770) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Milk Powder Gulab Jamun in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gulab Jamun Number Seven Recipe In Urdu

گلاب جامن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 770


اجزاء:
کھویا 250گرام
پنیر 150گرام
چینی آدھ کلو
گھی 250گرام
سبز الائچی 12عدد
بیکنگ پاؤڈر چائے کی آدھی چمچی
میدہ دوبڑے چمچے
دودھ اور ورق حسب ضرورت
ترکیب:
کھوئے اور پینر کو ملا کر خوب پھینٹ لیجئے ۔دونوں یکجان ہو جائیں ان میں الائچی کے دانے باریک پیس کر ملا لیں اورپینٹ لیں ۔بیکنگ پاؤڈر ملا دیجئے اور ان کو سب کو دودھ میں گوندھ لیجئے ۔آدھ کلو چینی میں آدھ کلو پانی ڈال کر ایک تار چاشنی بنالیجئے ۔
رفائنگ پین میں گھی کڑکڑائیے ۔کھوئے اور پینر کے گوندھے ہوئے مادے کی گلاب جامنیں بنالیجئے۔ گول یا چوکور ، چھوٹی یا بڑی بنا لیں اب ان کو گہرے بادامی رنگ پر تل کر چاشنی میں ڈالتے جائیں ۔گلاب جامنیں بنا لیجئے اور گرم گرم شیرے کو یہ اچھی طرح سے جذب کرتے ہیں چند گھنٹے پڑی دیجئے۔پھر طشتری میں نکال کر سجا دیجئے اور چاندی کے ورق بھی لگا دیجئے ان پر گری کا برادہ چھڑک لیا جائے تو ذائقے میں مزید اضافہ ہوتاہے ۔

More From Milk Powder Gulab Jamun