Lakhnavi Seekh Kabab Tips in Urdu - Lakhnavi Seekh Kabab Totkay - Tip No. 6905

Urdu Totkay Lakhnavi Seekh Kabab لکھنوی سیخ کباب (Tip No. 6905) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Tikka Chicken And Seekh Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lakhnavi Seekh Kabab Recipe In Urdu

لکھنوی سیخ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6905

ان کبابوں کو بنانے کے لئے چکن کا بغیر ہڈی کا گوشت استعمال کریں لیکن ران کے حصے کا لیں تو زیادہ مزہ دے گا۔ چاپر میں ادرک لہسن،بادام،پستے،ہری مرچیں،ہرا دھنیا اور زیرہ ڈال کر باریک پیس لیں۔ پھر اس میں صاف دھو کر خشک کی ہوئی چکن،پیاز اور پپیتا ڈال کر پیس لیں۔ چاپر سے نکال کر اس میں نمک،گرم مصالحہ اور کریم ملا کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ کبابوں میں رچ جائے۔ پھر اس مکسچر سے سیخ پر پتلے پتلے لمبے سیخ کباب بنائیں اور ایک سے دو منٹ چولہے پر سینک لیں۔ سیخ سے نکال کر کوکنگ آئل لگے ہوئے فرائنگ پین میں رکھتے جائیں۔ آخر میں تمام کبابوں کو درمیانی آنچ پر سنہری سینک لیں۔ گرم گرم سیخ کباب کو پیاز کے لچھوں اور چٹنی کے ساتھ شروع کریں

More From Tikka Chicken And Seekh Kebab