Lebanese Kebab Tips in Urdu - Lebanese Kebab Totkay - Tip No. 7724

Urdu Totkay Lebanese Kebab لیبنیز کباب (Tip No. 7724) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Labnani Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lebanese Kebab Recipe In Urdu

لیبنیز کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7724

آلو، مٹر، گاجر اور میکرونی کو علیحدہ علیحدہ اُبال لیں۔ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باریک چوپ کر کے رکھ لیں۔

قیمے میں ادرک لہسن، نمک اور کالی مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ اس کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔

اُبلے ہوئے آلو، مٹر، گاجر اور میکرونی کو کانٹے کی مدد سے میش کر لیں۔قیمہ کو ٹھنڈا کر کے ان تمام چیزوں کو اس میں ملا دیں۔

ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں، پھر اس کے چھوٹے چھوٹے رول کی شکل کے کباب بنا لیں۔

پیالے میں انڈوں کو پھینٹ کر اس میں چٹکی بھر نمک اور کالی مرچ ملائیں اور ایک پلیٹ میں ڈبل روٹی کا چورا رکھ لیں۔

لیبنیز کباب کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں اچھی طرح لتھیڑ کر دوبارہ سے دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور ان رولز کو سنہرے فرائی کر لیں۔

گرم گرم پلیٹ میں نکال کر ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

More From Labnani Food