Malai Seekh Kabab Tips in Urdu - Malai Seekh Kabab Totkay - Tip No. 1557

Urdu Totkay Malai Seekh Kabab ملائی سیخ کباب (Tip No. 1557) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat Kebab Aur Gost Kabab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Malai Seekh Kabab Recipe In Urdu

ملائی سیخ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1557

اشیاء:
قیمہ 900گرام
کاجو کا پیسٹ 75گرام
انڈے پھینٹے ہوئے دو عدد
گرم مصالحہ دو چائے کے چمچے
ادرک باریک کٹا ہوا 40گرام
ہری مرچ باریک کٹی ہوئی آٹھ عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا چار چائے کے چمچے
تیل 3/4کپ
پیاز کٹی ہوئی چالیس گرام
نمک حسب ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر تین گرام
مکھن لگانے کے لئے (حسب ذائقہ)
ترکیب:
سوائے مکھن کے باقی تمام اجزاء کو ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں اور مکسچر کو پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں ۔ اس کے بعد مکسچر کو بارہ برابر حصوں میں تقسم کر کے گیند بنا لیں۔ اوون کو320فارن ہائیٹ160ڈگری سینٹی پر تندرو کو گرم کر لیں۔ ہر قیمے کی گیند کو سلاخ پر دبا کر آٹھ سے دس سینٹی میٹر لمبا کر لیں ، اور ایک دوسرے سے تقریباََ چار سینٹی میٹر دور لگائیں اور آٹھ سے دس منٹ تک روسٹ کر یں۔ سلاخوں کو کھڑا کر دیں تاکہ پکانے میں جوپانی نکالنا ہو نکل جائے۔ اس کے بعد مکھن لگا کر مزید دو منٹ تک روسٹ کریں۔ اس کو پیاز کے پھولوں ،لیموں کے ٹکڑوں اور گاجر کے ساتھ سجا لیں۔

More From Meat Kebab Aur Gost Kabab