Lehsoni Gosht Tips in Urdu - Lehsoni Gosht Totkay

لہسونی گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Lehsoni Gosht Recipe In Urdu

اجزاء:
بکرے کا گوشت تین پاؤ(بغیر ہڈی کا)
پیاز درمیانہ سائز، دو تین عدد(باریک کٹی ہوئی)
ادرک پیسٹ ایک ٹیبل اسپون
تیزپات دو عدد
پسی لال مرچ ایک ٹیبل اسپون
ہلدی ایک ٹی اسپون
پسا گرم مصالحہ ایک ٹیبل اسپون
ہری مرچیں دو تین عدد(باریک کٹی ہوئی)
ہرا دھنیا باریک ایک ٹیبل اسپون(کٹا ہوا)
لہسن پیسٹ تین ٹیبل اسپون
ٹماٹر باریک کٹے ہوئے ایک کپ
پسا دھنیا ایک ٹیبل اسپون
نمک حسب ذائقہ
ثابت گرم مصالحہ ایک ٹیبل اسپون
لہسن کے جوے چھ سے چار عدد
کوکنگ آئل چار ٹیبل اسپون
ترکیب:
گوشت کو دھو کر ڈیڑھ انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ دیگچی میں کوکنگ آئل گرم کر کے تیز پات اور ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں۔ پیاز ڈال کر ہلکی براؤن کر لیں پھر ادرک لہسن پیسٹ اور ہری مرچیں ڈال کر دو منٹ بھونیں۔ گوشت ڈال کر اتنا پکائیں کہ گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو پسا دھنیا، ہلدی اور لال مرچ ڈال کر کچھ دیر بھونیں پھر تین کپ پانی ڈال کر ابال آنے دیں اور آنچ ہلکی کر کے ڈھک دیں اور آدھا گھنٹہ پکنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو ٹماٹر، نمک اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر کچھ دیر بھون لیں۔ اوپر سے لہسن کے جوے اور ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ تک دم پر رکھیں۔ مزیدار لہسونی گوشت تیار ہے۔

More From Gosht Aur Beef - مزید