Malai Boti Sandwich Tips in Urdu - Malai Boti Sandwich Totkay - Tip No. 6768

Urdu Totkay Malai Boti Sandwich ملائی بوٹی سینڈوچ (Tip No. 6768) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Sandwiches in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Malai Boti Sandwich Recipe In Urdu

ملائی بوٹی سینڈوچ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6768

لچھے میں کٹی پیاز دھو کر نمک کے پانی میں دو منٹ کے لئے ڈال کر نکالیں۔
پھر ان میں لیموں کا رس،نمک،باریک کٹا پودینہ اور باریک کٹی ہری مرچ ملا دیں۔
اب چکن بوٹی میں ادرک کا پیسٹ اور نمک لگا کر ہلکا سا کچل لیں۔
پھر تندوری مسالہ،فریش کریم اور کُٹی کالی مرچ ملا کر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چکن کو اسٹر فرائی کریں۔
جب پانی خشک ہو جائے تو اسے ٹھنڈا کرکے باریک ٹکڑے کر لیں۔
اب الگ پیالے میں مایونیز اور مکھن مکس کریں۔
پھر گرم دودھ شامل کرکے تین منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اس کے بعد ایک ایک سلائس پر پہلے مایونیز اور مکھن لگائیں اور چکن پھیلا کر رکھیں۔
اب تیار کی ہوئی تھوڑی سی پیاز ڈال کر اوپر دوسرا سلائس رکھیں اور کنارے کاٹ دیں۔دو ٹکڑے کرکے مزے دار سینڈوچز شروع کریں۔

More From Sandwiches