Unique Rice Sandwiches Tips in Urdu - Unique Rice Sandwiches Totkay - Tip No. 7384

Urdu Totkay Unique Rice Sandwiches یونیک رائس سینڈوچز (Tip No. 7384) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Sandwiches in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Unique Rice Sandwiches Recipe In Urdu

یونیک رائس سینڈوچز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7384

ایک پیالے میں آلو‘چاول‘نمک‘لال مرچ‘گرم مصالحہ‘قصوری میتھی‘دھنیا پاؤڈر اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
بیسن میں پانی ڈال کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں جس طرح آلو کے پکوڑوں کے لئے بنایا جاتا ہے۔
قیمے میں تھوڑا سا نمک ڈال کر مکس کریں اور چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں اسی طرح چاولوں کی بھی ٹکیاں بنا لیں لیکن یہ ٹکیاں قیمے کی ٹکیوں سے بڑی ہونی چاہئیں۔
اب ہتھیلی پر پہلے چاول کی ٹکیہ رکھیں اوپر قیمے کی پھر چاول کی ٹکیہ رکھ کر کنارے دبا لیں تاکہ قیمہ باہر نہ نکلے۔
تیل گرم کر کے ان ٹکیوں کو بیسن میں ڈپ کر کے گولڈن ہونے تک تیل میں فرائی کر لیں۔
ان ٹکیوں سے ذرا بڑی بریڈ کے سلائسز کی ٹکیہ کاٹ لیں یعنی ایک سلائس کو درمیان سے گول کٹر سے کاٹ لیں۔
اب ان 2 گول ٹکڑوں کے درمیان میں رائس کی ٹکیہ رکھیں چاہیں تو سلاد کے پتے کھیرے وغیرہ بھی رکھ لیں اسی طرح سارے سینڈوچز بنا کر کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

More From Sandwiches