Mini Kabab Sandwich Tips in Urdu - Mini Kabab Sandwich Totkay - Tip No. 6906

Urdu Totkay Mini Kabab Sandwich منی کباب سینڈوچ (Tip No. 6906) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Sandwiches in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mini Kabab Sandwich Recipe In Urdu

منی کباب سینڈوچ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6906

قیمے کو صاف دھو لیں اور ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،نمک اور لال مرچ کے ساتھ ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
علیحدہ پین میں چکن بریسٹ کو دھو کر نمک اور ادرک لہسن کے ساتھ ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ وہ اپنے ہی پانی میں گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔
چکن کو لکڑی کے چمچ سے کچلتے ہوئے اس کا ریشہ کر لیں اور ٹھنڈی ہونے پر اس میں مایونیز،مسٹرڈ اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
ڈبل روٹی کے سلائسز پر چکن کا مکسچر لگائیں اور چاپنگ بورڈ پر رکھ کر ان کے کنارے کاٹ لیں۔
قیمے کو اچھی طرح بھون کر اس کا پانی خشک کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اسے ڈبل روٹی کے کناروں کا چورا کرکے ملا دیں۔
انڈا شامل کرکے اس کے چھوٹے چھوٹے کباب بنائیں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
ہر ڈبل روٹی کے سلائس کو چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ان پر سلاد کا پتہ رکھ کر کباب رکھ کر دوسرے حصے سے بند کر دیں۔اسی طرح تمام سینڈوچز تیار کر لیں۔

More From Sandwiches