Beef And Cheese Sandwich Tips in Urdu - Beef And Cheese Sandwich Totkay - Tip No. 6985

Urdu Totkay Beef And Cheese Sandwich بیف اینڈ چیز سینڈوچ (Tip No. 6985) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Sandwiches in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef And Cheese Sandwich Recipe In Urdu

بیف اینڈ چیز سینڈوچ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6985

ہنٹر بیف نہ ہونے کی صورت میں 200 گرام انڈر کٹ گوشت میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن پسا ہوا،نمک،آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ چینی اور دو کھانے کے چمچ سرکہ لگا کر آدھا گھنٹہ رکھ دیں۔
پھر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت کا اپنا پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائیں۔
چار ڈبل روٹی کے سلائسز کو چاپنگ بورڈ پر رکھیں اور تیز چھری کی مدد سے احتیاط سے درمیان کا سفید حصہ نکال لیں (لیکن چاروں کونوں سے علیحدہ نہ ہو)۔
ہنٹر بیف کے ڈبل روٹی کے سلائسز کے سائز کے چار سلائسز کاٹ لیں،انڈوں کو پھینٹ کر اس میں نمک اور کالی مرچ شامل کر لیں۔
فرائنگ پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں اور اس میں کٹی ہوئی سلائس رکھ دیں،ہلکی آنچ پر ایک منٹ کے بعد اس میں دو کھانے کے چمچ پھینٹا ہوا انڈا ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر ایک منٹ پکائیں تاکہ انڈا سیٹ ہو جائے۔
پھر اس پر ہنٹر بیف رکھیں،اس پر چیز کا سلائس رکھیں اور آخر میں ڈبل روٹی کا بغیر کٹا ہوا سلائس رکھ دیں۔
چیز پگھلنے پر آ جائے تو احتیاط سے سینڈوچ کو پلٹ دیں اور ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے دوسری طرف سے بھی سنہرا فرائی کر لیں۔

More From Sandwiches