Mutton Yakhni Pulao Tips in Urdu - Mutton Yakhni Pulao Totkay - Tip No. 6046

Urdu Totkay Mutton Yakhni Pulao مٹن یخنی پلاؤ (Tip No. 6046) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mutton Yakhni Pulao Recipe In Urdu

مٹن یخنی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6046

ایک دیگچی میں 8/کپ پانی ڈالیں ۔گوشت کو دھو کر ا س میں ڈال دیں ۔
ساتھ ہی 1عدد پیاز (کاٹ کر )‘لہسن 6جوے ‘ادرک ‘آدھا چائے کا چمچہ نمک ‘سونف اور دھنیا ثابت کی پو ٹلی بنا کر ڈال دیں اور اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے اور اس میں 4کپ سے برابر پانی را ہ جائے ۔
دیگچی میں سے بوٹیاں علیحدہ کرلیں اور یخنی کو چھان کر علیحدہ رکھ دیں ۔
چاولوں کو دھو کر آدھا گھنٹہ پانی میں بھگودیں ۔
گھی کو گرم کریں اور اس میں پیاز کاٹ کر ڈال دیں ۔
جب پیاز براؤن ہوجائے تو اسے نکال لیں ۔تمام گرم مصالحے ڈال دیں ۔دومنٹ بعد 1/2چائے کا چمچہ لہسن پیسٹ ‘1چائے کا چمچہ ادرک پیسٹ ڈال کر بھون لیں ۔
پھر گوشت شامل کرکے تھوڑی تھوڑی دہی ڈال کر بھون لیں ۔
چاول ڈال کر 5منت بھونیں ۔پھر یخنی ملادیں اور پتیلی پر ڈھکنا رکھ دیں ۔
جب ابال آنے لگے تو تھوڑا سا نمک اور براؤن پیاز کی آدھی مقدار شامل کردیں ۔
جب تیار ہوجائے توڈش میں نکال کر براؤن پیاز سے سجا کر سرو کریں ۔

More From Pulao Pilaf