Pan Fried Fish And Vegetable Salad Tips in Urdu - Pan Fried Fish And Vegetable Salad Totkay - Tip No. 6758

Urdu Totkay Pan Fried Fish And Vegetable Salad پین فرائیڈ فش اینڈ ویجیٹیبل سلاد (Tip No. 6758) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fried Machli Aur Tali Hui Machli in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pan Fried Fish And Vegetable Salad Recipe In Urdu

پین فرائیڈ فش اینڈ ویجیٹیبل سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6758

مچھلی کو دھو کر اس پر نمک چھڑکیں اور 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
ایک سوس پین میں زیتون کا تیل گرم کرکے مچھلی تل کر دونوں طرف سے گولڈن براؤن کر لیں۔
گولڈن براؤن ہو جائے تو اُتار کر ایک طرف رکھ دیں۔
اسی سوس پین میں مکئی کے دانے ڈال کر 1 منٹ کے لئے فرائی کریں۔
حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکس کریں اور آنچ سے اُتار کر رکھ دیں۔
کھیرے کے 1 انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں لیکن چھلکا نہ اُتاریں۔
بند گوبھی کو باریک کدوکش کر لیں اور اس پر نمک چھڑک کر 2 منٹ کے لئے رکھ دیں۔
اس کے بعد بند گوبھی میں سے نکلا ہوا پانی نچوڑ کر اس کو الگ رکھ لیں۔
سیلڈ آئل‘سیاہ مرچ پاؤڈر‘چاٹ مصالحہ پاؤڈر‘لیموں کا رس اور شہد کو ایک ساتھ مکس کریں اور اس ڈریسنگ کو ایک طرف رکھ دیں۔
کھیرا‘بند گوبھی‘مچھلی‘چیری ٹماٹر اور مکئی کو ایک پیالے میں ڈال کر مکس کریں اور اس کے اوپر تیار کی ہوئی ڈریسنگ ڈال کر شروع کریں۔

More From Fried Machli Aur Tali Hui Machli