Paneer Jalebi Tips in Urdu - Paneer Jalebi Totkay - Tip No. 7018

Urdu Totkay Paneer Jalebi پنیر جلیبی (Tip No. 7018) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sweet Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paneer Jalebi Recipe In Urdu

پنیر جلیبی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7018

دہی کو پھینٹ کر اس میں لیموں کا رس ڈال کر رکھ دیں۔
آدھا گھنٹہ گرم جگہ پر رکھنے کے بعد اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے میدہ اور زردے کا رنگ شامل کریں پھر اسے دوبارہ پھینٹ کر رکھ لیں۔
پندرہ سے بیس منٹ بعد اس مکسچر کو پائپنگ بیگ میں بھر لیں اور چکنی کی ہوئی پلیٹ پر جلیبی بنا کر رکھیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو ہلکا گرم کریں اور اس میں جلیبی کو فرائی کرنے ڈال دیں(اسی طرح سے تمام جلیبیاں بنا لیں)۔
شیرہ بنانے کے لئے علیحدہ پین میں چینی اور پانی کو اچھی طرح گھول کر درمیانی آنچ پر رکھیں اور ایک سے دو اُبال آنے پر چولہا بند کر دیں۔
جلیبیوں کو سنہری فرائی کرکے شیرے میں ڈال دیں۔
ان مزیدار جلیبیوں کو گھر کی تازہ بالائی کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Pakistani Sweet Dishes