Paneer Nuggets Tips in Urdu - Paneer Nuggets Totkay - Tip No. 7280

Urdu Totkay Paneer Nuggets پنیر نگٹس (Tip No. 7280) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kids Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paneer Nuggets Recipe In Urdu

پنیر نگٹس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7280

دہی میں لیموں کا رس ڈال کر گرم جگہ پر رکھ دیں،پھر دودھ کو اُبالنے رکھیں اور اُبال آنے پر اس میں دہی ڈال دیں۔
تیز آنچ پر تین سے چار منٹ یا اتنی دیر اُبالیں کہ پانی علیحدہ ہو جائے۔اسے چولہے سے اُتار کر اس میں دو سے تین پیالی یخ ٹھنڈا پانی ڈال دیں،فریج میں رکھ کر مکمل ٹھنڈا کر لیں۔
پھر باریک چھلنی پر سوتی کپڑا رکھ کر اس میں دودھ کو ڈال دیں اور سارا پانی نکلنے کے بعد کپڑے کو چاروں طرف سے اُٹھا کر پوٹلی بنا کر لٹکا دیں۔
دونوں ہاتھوں سے دبا دبا کر پانی اچھی طرح نکالنے کے بعد پنیر کو کپڑے سے نکال کر صاف کچن کاونٹر پر رکھیں اور اس میں نمک،کالی مرچ،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملا دیں۔
اس کو ٹرے میں سیٹ کرکے کچھ دیر فریج میں رکھیں پھر حسب پسند شیپ میں کاٹ لیں۔
پہلے پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کریں اور آخر میں دوبارہ انڈے میں ڈپ کر لیں۔
اوون کو پہلے سے 180C پر گرم کر لیں اور بیکنگ ٹرے میں بٹر پیپر لگا کر کوکنگ آئل سے برش کریں اور تیار کئے ہوئے نگٹس کو رکھ دیں۔دس سے پندرہ منٹ یا سنہری ہونے تک بیک کر لیں۔
سلاد کے پتوں پر خوبصورتی سے سجا کر نمکین بسکٹ کے ساتھ اس غذائیت بھرے اسنیکس کا لطف اُٹھائیں۔

More From Kids Food