Khand Kay Khilonay Tips in Urdu - Khand Kay Khilonay Totkay - Tip No. 818

Urdu Totkay Khand Kay Khilonay کھانڈ کے کھلونے (Tip No. 818) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kids Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khand Kay Khilonay Recipe In Urdu

کھانڈ کے کھلونے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 818


(۱)چاشنی کے کھلونے جیسی ہاتھی گھوڑا ، چڑ یا ، طوطا ،آدمی ، اونٹ، مسجد، وغیرہ وغیرہ۔
(۲)سوکھی چینی کے پکے کھلونے جیسے آم، سنگترہ ، شریفہ وغیرہ
(۳)چینی کی پٹی کھینچ کر جیسے چوڑیاں ، گجرے ، چھڑیاں وغیرہ۔
ترکیب:
سب سے پہلے چینی کی چاشنی تیارکر کے اسے سانچے میں بھر دیا جاتا ہے اور پھر جلدی سے ہی سانچے کو الٹکر چینی کی فالتو چاشنی کو انڈیل دیا جاتا ہے۔ایسا کرنے سے کچھ چینی سانچے کے ساتھ چپک کر ویسا ہی کھونا بن جاتی ہے کہ جس قسم کا سانچہ ہوتا ہے ۔سانچے مختلف اقسام کے ہوتے ہیں اور ان میں سے کبوتر، ہاتھی ، گھوڑا، اونٹ ، چڑیا ، بطخ ، مرغا، مور ، مرغ ، آدمی ، گدھا، شیر، مچھلی، گائے ، لنگور ، بندر، چیتا ، اور اسی طرح دوسرے جانور اور شکلیں ہوتی ہیں ۔ عمارات کے سانچے بنوا کر تاج محل ، مسجد، قلعہ، وغیرہ کے کھلونے بن سکتے ہیں ، فیسا سانچہ ہوگا ویسا ہی کھلونا بنے گا ۔ ہر سانچے کے دو حصے ہوتے ہیں ۔ اور دونوں حصے اندر سے کھدے ہوتے ہیں جس قدر کھلونے تیار کرنے ہوں ان تمام کے سانچے اکٹھے جو ڑ جوڑ کر کسی دھاگے سے باندھے جاتے ہیں اور ان کو تتی میں ترتیب سے الٹا رکھتے ہیں جب تمام سانچے درست کر کے رکھ لیے جاتے ہیں۔ تو چاشنی کو بھٹی پر چڑھا دیتے ہیں ۔ جب چاشنی گولی بندھنے کے قوام پر آجائے تو سانچوں میں بھر بھر کر ا لٹاتے جائیں ۔ فالتو چینی کا قوام نکل جائے ۔ اگر کھلونا کھو کھولا تیار کرنا منظور نہ ہو تو سانچے کو الٹا کر فالتو چینی نہ نکالیں ۔اس کے بعد سانچوں کے دھاگے کھول کر ان کے دونوں حصے الگ الگ کرکے درمیان سے کھلونا نکال لیں۔

More From Kids Food