Sharbat Aroo Tips in Urdu - Sharbat Aroo Totkay - Tip No. 2947

Urdu Totkay Sharbat Aroo شربت آڑو (Tip No. 2947) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sharbat Aroo Recipe In Urdu

شربت آڑو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2947

اشیاء:
آڑو(اعلی قسم کے) آدھ کلو
چینی تین پاؤ
پانی آدھ کلو
ترکیب:
آڑو دھو کر چھیل لیں اور ان کے ٹکڑے کاٹ کر اندر سے گٹھلیاں نکال کر پھینک دیں۔ ایک دیگچی میں پانی اور چینی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ ایک جوش آجائے تو آڑو کے ٹکڑے اس میں ڈال دیں اور پکنے دیں۔ ہاتھ سے دیکھ لیں۔ آڑو اگر گل گئے ہوں تو اچھی طرح چمچہ چلا دیں اور پکنے دیں۔ جب چاشنی ایک تار ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہو جائے تو باریک کپڑے سے اس شربت کو چھان لیں۔ پھر صاف اور خشک بوتل میں بھر لیں۔ یہ شربت بھی بہت خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ بالکل اسی طریقے سے آلو بخارے کا شربت تیار کیا جا سکتا ہے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen