Podina Raan Tips in Urdu - Podina Raan Totkay - Tip No. 6938

Urdu Totkay Podina Raan پودینہ ران (Tip No. 6938) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bakra Raan Aur Beef Raan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Podina Raan Recipe In Urdu

پودینہ ران کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6938

گرائنڈر میں دہی،پودینہ،انار دانہ،ہری مرچ،ادرک،لہسن پیسٹ،کالی مرچ پسی ہوئی،نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کر لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
مٹن لیگ پر کٹ لگا لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
باؤل میں مٹن لیگ رکھ دیں اور گوشت گلانے والا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح رب کر لیں اور ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر لیں۔
اب تیار دہی کی میرینیشن کو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور چار گھنٹے کے لئے فریج میں میرینیٹ کر لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل میرینیٹ کی گئی مٹن لیگ اور بچا ہوا میرینیڈ ڈال دیں اور پانچ منٹ کے لئے پکا لیں۔
پانی شامل کریں اور ابال آنے کے بعد ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر گوشت گل جانے تک پکا لیں۔
چھوٹے باؤل میں مکھن،لیموں کا رس،شہد اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
بیکنگ ٹرے پر پکی ہوئی مٹن لیگ رکھ دیں اور برش کی مدد سے تیار پودینے والا آمیزہ لگا لیں۔
مٹن لیگ کو اوون میں 200 سی پر دس سے بارہ منٹ یا گولڈن براؤن ہونے تک گرل کر لیں اور دہی کے رائتے کے ساتھ شروع کریں۔

More From Bakra Raan Aur Beef Raan