Roast Raan Tips in Urdu - Roast Raan Totkay - Tip No. 7379

Urdu Totkay Roast Raan روسٹ ران (Tip No. 7379) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bakra Raan Aur Beef Raan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Roast Raan Recipe In Urdu

روسٹ ران کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7379

ران کو صاف دھو کر دونوں طرف سے گہرے کٹ لگا لیں اور اس پر نمک اور ادرک لہسن مل کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
پیاز کو کانٹے میں لگا کر چولہے پر بھون لیں،ٹھنڈی کر کے چھیل لیں اور اس میں ناریل،خشخاش،بادام،پستے اور لال مرچوں کو بھون کر شامل کر لیں۔
گرائنڈر میں باریک پیس کر اس مصالحے کو دہی میں ملا لیں اور ران کو اس سے اچھی طرح میرینیٹ کر لیں۔
ایک گھنٹہ رکھنے کے بعد اس پر کوکنگ آئل گرم کر کے ڈالیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
پانچ سے سات منٹ بعد جب پکنے پر آ جائے تو آنچ ہلکی کر دیں،ران کا اپنا پانی خشک ہونے پر اسے اچھی طرح بھون لیں (چیک کر لیں اور نہ گلنے کی صورت میں بھوننے سے پہلے تھوڑا سا پانی ڈال کر گلا لیں)۔
گرم مصالحہ اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر رائتے اور سلاد کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Bakra Raan Aur Beef Raan