Titbit Snacks Tips in Urdu - Titbit Snacks Totkay - Tip No. 7311

Urdu Totkay Titbit Snacks ٹٹ بٹ اسنیکس (Tip No. 7311) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Titbit Snacks Recipe In Urdu

ٹٹ بٹ اسنیکس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7311

میدے میں نمک اور تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملا لیں،تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے سخت گوندھ لیں۔
گوندھے ہوئے میدے کو چار حصوں میں بانٹ لیں،ایک حصے میں کلونجی ڈال کر ملا لیں اور اس کی موٹی سی چپاتی بیل کر چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔
انہیں نمکین کھجور کہا جاتا ہے۔
دوسرے حصے میں زیرہ ملا کر اس کی پتلی سی چپاتی بیلیں اور نمک پارے کاٹ لیں۔
ایک چوتھائی پیالی چینی کو گوندھے ہوئے میدے کے ایک حصے میں رول کریں اور اس کی موٹی چپاتی بیل کر اس کے چھوٹے چکور شکر پارے کاٹ لیں۔
کاٹیج چیز میں چینی ملا کر فریج میں رکھ دیں،میدے کی چھوٹی چھوٹی سی پوریاں بیل لیں اور ان کے درمیان میں کاٹیج چیز کا مکسچر رکھ کر اس کی پوٹلی سی بنا لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ان تمام تیار کئے ہوئے اسنیکس کو علیحدہ علیحدہ سنہری فرائی کر لیں۔

More From Snacks