Punjabi Samosa Tips in Urdu - Punjabi Samosa Totkay - Tip No. 4761

Urdu Totkay Punjabi Samosa پنجابی سموسہ (Tip No. 4761) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Samosa, Pakora, Kabab And Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Punjabi Samosa Recipe In Urdu

پنجابی سموسہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4761

تیاری برائے سموسہ خول:
ایک پیالے میں میدہ اور نمک باہم یکجا کریں
کافی مقدار میں پانی استعمال کرتے ہوئے اسے ایک مضبوط اور مستحکم آٹے کی صورت میں گوندھیں
گُوندھے ہوئے آٹے کو 6 مساوی حصوں میں تقسیم کریں
ہر ایک حصے کو 125 ملی میٹر x 50 ملی میٹر (5 انچ x 2 انچ) بیضوی شکل میں ڈھالیں اور ایک جانب رکھ دیں
بھرائی کے لیے:
ایک پین میں آئل گرم کریں
آئل میں پیاز شامل کریں اور اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ پیاز شفاف بن جائیں
ماسوائے دھنیا دیگر تمام اجزائے ترکیبی شامل کریں اور بخوبی یکجا کریں
ڈھانپ کر دھیمی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں
آگ سے اُتار لیں دھنیا شامل کریں اور بخوبی یکجا کریں
مکسچر کو 12 مساوی حصوں میں منقسم کریں اور ایک جانب رکھ دیں
کیسے روبہ عمل ہونا ہے:
ہر ایک سموسہ خول میں جو بیضوری بنایا گیا ہے اسے دو حصو ں میں منقسم کریں
ہر ایک حصے کو مخروطی (Cone) بنائیں اور اس میں بھرائی کا ایک حصہ بھر دیں
کناروں کو محتاط انداز میں بند کریں اور اس عمل کے لیے کسی قدر پانی استعمال کریں
بقایا بیضوی حصوں کو بھرائی کے لیے دہرائیں۔ اور 11 (گیارہ) مزید سموسے تیار کریں
ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں اور دھیمی آنچ پر سموسے ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ سنہری براؤن بن جائیں
آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں
حسبِ پسند چٹنی یا پشاوری چول کے ساتھ گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

More From Punjabi Samosa, Pakora, Kabab And Snacks