Sharbat Ushba Tips in Urdu - Sharbat Ushba Totkay - Tip No. 1382

Urdu Totkay Sharbat Ushba شر بت عشبہ (Tip No. 1382) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sharbat Ushba Recipe In Urdu

شر بت عشبہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1382

اشیاء:
عشبہ تین تو لے
چینی (دانے دار) تین پاؤ
برگ شا ہترہ نوماشے
منڈی بوٹی نوماشے
بلی لوٹن نوماشے
پانی دو کلو
برت گاؤز بان نو ماشے
تخم کا سنی نو ماشے
برادہ صندل نوماشے
ترکیب:
سب سے پہلے ایک دیگچی میں دو کلو پانی ڈال لیا جائے ۔ چینی کے علاوہ مزکورہ بالا تمام ا شیاء اور بوٹیاں وغیرہ اس میں بھگو دی جائیں اور دو دن تک اسے پڑا رہنے دیں۔ دو دن گزرنے کے بعد اس دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیں اور پکنے دیں اور جب پانی پک پک کر تین پاؤ کے قریب رہ جائے تو نیچے اتار کر کپڑے میں اس پانی کو چھان لیا جائے اور اس میں چینی کو اچھی طرح سے ملا کر دو بارہ چولہے پر چڑھا دیا جائے ۔ جب قوام اچھی طرح سے تیار ہو جائے تو نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر صاف اور خشک بوتلوں میں اسے بھر لیا جائے ۔ یہ شربت خون صاف کرنے کیلئے بہترین دوا کا کام کر تا ہے۔ خارش خشک و تر کو دور کرنے کے لئے بھی نہایت مفید ترین ثابت ہو تا ہے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen