Shimla Murgh Makhani Tips in Urdu - Shimla Murgh Makhani Totkay - Tip No. 7805

Urdu Totkay Shimla Murgh Makhani شملہ مرغ مکھنی (Tip No. 7805) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shimla Murgh Makhani Recipe In Urdu

شملہ مرغ مکھنی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7805

چنے کی دال کو دھو کر دو پیالی پانی میں بھگو کر رکھ دیں، جب پھول جائے تو پکا کر گلا لیں اور مکمل گلنے کے بعد اس میں ٹماٹر ڈال دیں۔

جب ٹماٹر گل جائیں چولہے سے اُتار کر اس میں دودھ اور بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ ڈال کر اسے بلینڈ کر لیں۔

پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کر کے نکال لیں، اسی پین میں بھنا ہوا کٹا ہوا دھنیا اور ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔

پھر نمک، لال مرچ اور چکن (صاف دھو کر رکھی ہوئی) ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

جب چکن کی رنگت سنہری ہو جائے اس میں فرائی پیاز اور بلینڈ کیا ہوا مصالحہ ڈال کر ڈھک دیں۔

درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب چکن گلنے پر آ جائے تو اس میں لمبائی میں کٹی ہوئی شملہ مرچ، کالی مرچ، کھٹائی پاؤڈر، باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور گرم مصالحہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

ڈش میں نکالتے ہوئے اس میں مارجرین یا مکھن شامل کر دیں اور گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

More From Chicken Aur Sabzi